15 اکتوبر 2014 - 10:38
داعش دہشت گردوں کی لبنان کے سنیوں کے درمیان کوئی جگہ نہیں

لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری نے داعش دہشت گرد وں کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ داعش دہشت گردوں کی لبنان کے سنیوں کے درمیان کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی لبنان کے سنیوں میں داعش کا کوئی مقام ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری نے داعش دہشت گرد وں کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ داعش دہشت گردوں کی لبنان کے سنیوں کے درمیان کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی لبنان کے سنیوں میں داعش کا کوئی مقام ہے۔

سعد حریری نے کہا کہ اہلسنت اگر ہماری پارٹی سے بھی ہوں اگر وہ لبنانی فوج کے ساتھ لڑیں گے تم ہم ان کے ساتھ جنگ کریں گے۔ انھوں نے کہا المستقبل پارٹی کا مؤقف واضح ہے اور لبنان کے سنی اور المستقبل پارٹی دونوں سلفی وہابی داعشیوں کو دہشت گرد سمجھتے ہیں۔ حریری نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کا سنیوں میں کوئی مقام نہیں ہے۔

.......

/169